Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مسلم لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش اکثریتی طبقہ کا نوجوان گرفتار

مسلم لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش اکثریتی طبقہ کا نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) راجندرنگر علاقہ میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک 15 سالہ مسلم لڑکی کی دیگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی جانب سے عصمت ریزی کی کوشش کی گئی ۔ مقامی نوجوانوں نے دیکھا کہ وکاس فٹ ویر کمپنی میں سپروائزر کا کام کرنے والا ناگر جنا حمایت ساگر روڈ پر مسلم لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس نوجوان کی پیٹائی کی گئی اور اسے راجندرنگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مبینہ طو رپر ناگرجنا کے خلاف کیس درج کرنے کے بجائے ان نوجوانوں کے خلاف کیس درج کیا جنہوں نے مسلم لڑکی کو ناگرجنا کے چنگل سے چھوڑایا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف تقریباً دو سو نوجوان پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوگئے اور خاطی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ حمایت ساگر روڈ پر ناگرجنا مسلم لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کررہا تھا جس پر مقامی مسلم نوجوانوں نے اعتراض کیا اور اسے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس نے الٹا ان مسلم نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT