Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مسلم ماں کمسن بیٹا برقی زد میں آکر فوت

مسلم ماں کمسن بیٹا برقی زد میں آکر فوت

کپڑے دھونے مشین چالو کرنے کے ساتھ برقی شاک لگا
حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ وارسی گوڑہ میں آج صبح پیش آئے افسوسناک واقع میں ماں اور کمسن بیٹا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ سوشیل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اس واقعہ کی اطلاع موضوع بحث بنی رہی جہاں واشنگ مشین سے برقی شاک کی زد آکر 25 سالہ حلیم النساء اور ان کا 4 سالہ لڑکا رحمان خان فوت ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس وقت یہ دلسوز واقعہ پیش آیا اس وقت مکان میں متوفیوں کے علاوہ حلیم النساء کی 18 ماہ کی لڑکی موجود تھی ۔ جو اس حادثہ میں محفوظ رہی ۔ پولیس چلکل گوڑہ ذرائع کے مطابق واشنگ مشین کے تاروں کو چوہوں نے کتر دیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تار کھلا ہونے سے برقی رو چھونے کے بعد خاتون فوت ہوگئی ۔ صبح کے اولین اوقات میں کپڑے دھونے کیلئے مشین کو چالو کیا اور ان کا کمسن لڑکا رحمن بھی ان کے آس پاس گھوم رہاتھا ۔ اس دوران حلیم النساء برقی شاک کی زد میں آگئی اور سمجھا جاتا ہے کہ ماں کی پریشانی کو دیکھ کر یہ کمسن اپنی ماں کے قریب پہونچ گیا اور وہ بھی برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ شاک کی شدت سے دونوں ماں بیٹے برسر موقع فوت ہوگئے ۔ کچھ دیر بعد پڑوسیوں نے گھر کی خاموشی کو دیکھنے کے بعد انکشاف ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ حلیم النساء عنبر نگر وارسی گوڑہ علاقہ کے ساکن اشراف خان کی بیوی تھی ۔ اشرف پیشہ سے فزیوتھراپسٹ بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ سال یہ خاندان وارسی گوڑہ منتقل ہوا تھا ۔ جن کا تعلق ضلع میدک کے چیگنٹہ علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT