Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / مسلم مخالف ریمارکس پر ساکشی مہاراج کی سرزنش

مسلم مخالف ریمارکس پر ساکشی مہاراج کی سرزنش

نئی دہلی۔/12جنوری، ( سیاست ڈٹ کام ) الیکشن کمیشن نے ایک متنازعہ ریمارک پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کی آج سرزنش کی ہے جس میں انہوں نے آبادی میں اضافہ کیلئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹہرایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انہیں خبردار کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے محصلہ اختیارات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انتخابات کے نگرانکار ادارہ نے کہا کہ وجہ نمائی نوٹس پر رکن پارلیمنٹ کا جواب طمانیت بخش نہیں تھا جبکہ سریم کورٹ کے حالیہ ایک فیصلہ کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران مذہبی فرقوں میں منافرت پیدا کرنے والا کوئی بھی بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT