Monday , July 24 2017
Home / دنیا / مسلم مخالف مہم کے بعد شہریت کے موضوع پر رائے دہی

مسلم مخالف مہم کے بعد شہریت کے موضوع پر رائے دہی

سوئس پیپلز پارٹی ( ایس وی پی ) مسلمانوں کو شہریت دینے کی مخالف

جنیوا ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ میں آج رائے دہی کا آغاز ہوا ‘ تاکہ تارکین وطن کی تیسری نسل کو سوئٹزرلینڈ کے شہری بنایا جائے یا نہیں کے بارے میں ووٹ ڈالے گئے ۔ قبل ازیں ایک مسلم دشمن پیغامات اور الزامات کی مہم چلائی گئی تھی جو مذہبی تعصب پر مبنی تھی ۔ چار سال بعد سوئٹزرلینڈ میں رائے دہی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے تاکہ تارکین وطن کو سوئٹزرلینڈ کی شہریت عطا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے ۔ رائے دہی کا اختتام آج ہوجائے گا اور ابتدائی نتائج امکان ہے کہ ایک ہی دن میں حاصل ہوجائیں گے ۔ بیشتر افراد پہلے ہی اپنے ووٹ بذریعہ ڈاک روانہ کرچکے ہیں ۔ حکومت اور بیشتر ارکان مقننہ اور سیاسی پارٹیاں اس تجویز کی تائید کرتی ہیں جس کے ذریعہ تارکین وطن کی تیسری نسل کو سوئٹزرلینڈ کی شہریت عطا کی جائے گی ۔ تاہم سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ حاصل کرنا ایک طولامی عمل ہے ۔ ملک گیر سطح پر سوئس پیپلز پارٹی اسلام کے اور قومی شناخت کے مسئلہ کو انتخابی مباحث کا مرکزی موضوع بناچکی ہے ۔

ترک وطن محکمہ کے ایک مطالعہ کے بموجب 25ہزار سے کم افراد جس کی آبادی تقریباً 80لاکھ ہے ‘ رائے دہی کے اہل ہیں اور تارکین وطن کی تیسری نسل کو شہریوں کے حقوق دیئے جائے یا نہیں یہ مرکزی انتخابی موضوع ہے ۔ یہ تمام سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں ان کی تعلیم و تربیت ہوئی ہے ۔ ان میں سے تقریباً 60فیصد اطالوی ہیں ‘ ان کے بعد باقی افراد بلقان نژاد اور ترکی نژاد ہیں ۔ انہیں اس بنیاد پر شہریت سے محروم رکھا گیا تھا کہ ان کا مذہب مقامی آبادی سے مختلف ہے ۔ ادارہ برائے سیاسی علوم برن یونیورسٹی کے بموجب سوئس پیپلز پارٹی بار بار اسلام کو ایک خطرناک مذہب قرار دیتی رہی ہے اور اس کی توجہ کا مرکز زیادہ تر ایسے مسلمان تھے جو سوئٹزرلینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ پارٹی کے بموجب یہ لوگ سوئٹزرلینڈ کے اقدار کا احترام نہیں کرتے ۔ اس کی کوششیں یہ تھی کہ مسلمانوں کو خطرناک قرار دیا جائے ۔ چنانچہ اس نے ایسے مسلم خواتین کے پوسٹرس تقسیم کئے تھے جو ایک سیاہ نقاب کے پیچھے تھے گھورکر دوسروں کو دیکھ رہی تھی‘ تاہم پارٹی نے کہا تھا کہ وہ اس پوسٹرس کی ذمہ دار نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT