Friday , August 18 2017
Home / دنیا / مسلم مسافر کو امریکی ایئرلائنز طیارہ سے اتار دیا گیا

مسلم مسافر کو امریکی ایئرلائنز طیارہ سے اتار دیا گیا

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں  امتیازی رویہ اختیار کئے جانے کے ایک واقعہ میں ایک 40 سالہ مسلم شخص کو اس وقت طیارہ سے اتار دیا گیا کہ جب خاتون فلائیٹ اٹینڈنٹ نے باقاعدہ اس کے نام اور سیٹ نمبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی دیر سے اس کی ’’حرکات و سکنات‘‘ پر نظر رکھے ہوئی تھی۔ یہ واقعہ حالانکہ گذشتہ سال ڈسمبر میں رونما ہوا تھا لیکن منظرعام پر اس وقت آیا جب کل کونسل ان امریکن ۔ اسلامک ریلیشنر نے (CAIR) ٹرانسپورٹ حکام سے شکایت کی کہ کس طرح محمد احمد رضوان نامی شخص کو محض اس کے عربی اور مسلمان نام کی وجہ سے طیارہ سے اتار دیا گیا۔ وفاقی قانون کے مطابق کسی بھی ایئرلائن کو اپنے مسافرین کے ساتھ مذہبی یا قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھنے کی اجازت نہیں۔ CAIR نے اس سلسلہ میں ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فی الحال مختلف ایئرلائنز میں کن طریقوں پر عمل ہورہا ہے اس پر بھی نظر رکھی جائے۔ شارلیٹ آبزرور نامی اخبار نے یہ اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT