Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم ملک انڈونیشیا میں تجارت کے مواقع

مسلم ملک انڈونیشیا میں تجارت کے مواقع

11 ستمبر کو ٹریڈ ایکسپو، مفت رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا سے تجارت کا بہترین موقع تاجرین اور سرمایہ کاروں کے لئے فراہم کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قونصلیٹ جنرل آف دی پبلک آف انڈونیشیا ممبئی اور دہلی ایمبیسی کے باہمی اشتراک سے اور انڈونیشیا ٹریڈ پرموشن سنٹر چینائی کی جانب سے موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس ٹریڈ ایکسپو 2015 کا 11 ستمبر کو شام 5 بجے فیڈریشن ہاؤز حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس ایکسپو میں مسٹر سوت سرینگو رینگو کونسل جنرل انڈونیشیا ممبئی شرکت کریں گے۔ سرمایہ داروں کو راغب کرنے اور نئے بزنس پالیسیوں کے علاوہ نئے تاجروں اور سرمایہ داروں کو تجارت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ فیاپسی اور انڈونیشیا کی حکومت نے بڑے پیمانے پر سرمایہ داروں اور سرمایہ داری کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ اس مرتبہ نئے سرمایہ داروں، تاجروں کو راغب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مرتبہ اس ایکسپو میں رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس بھی مقرر نہیں کی گئی ہے تاکہ اس ایکسپو میں نئے افراد شریک ہوکر تجارت اور سرمایہ داری سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں اور انھیں تجربہ ہوتا کہ انڈونیشیا کے موقف سے وہ واقف ہوسکیں جس کے ساتھ سرمایہ داری میں دلچسپی پیدا ہوگی۔ اس ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا 2015 میں شرکت کے لئے قبل ازیں جوائنٹ ڈائرکٹر کو اطلاع کریں۔ 9848286640 ، 8008579625 پر مسٹر کلکرنی کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT