Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / مسلم ممالک سے شامل ہونے کی خواہش:جامعہ الازہر

مسلم ممالک سے شامل ہونے کی خواہش:جامعہ الازہر

قاہرہ ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام کی سرکردہ سنی مسلم یونیورسٹی جامعہ الازہر نے تمام مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی زیر قیادت فوجی اتحاد میں شامل ہوں تاکہ عالم اسلام میں ’’دہشت گردی‘‘ کا موثر مقابلہ کیا جاسکے۔جامعہ الازہر نے ایک بیان میں کہا کہ 34 مسلم ممالک پر مشتمل اس اتحاد کا سعودی عرب کی جانب سے اعلان ’’تاریخی‘‘ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس اتحاد کے ذریعہ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے میں مدد ملے گی ۔ جامعہ الازہر نے اسلامی ممالک کے عوام سے جو اس دہشت گردی کا بری طرح شکار ہیں، خواہش کی ہے کہ وہ نئے اتحاد میں شامل ہوں۔ 34 ممالک جو اس اتحاد میں شریک ہیں، ان کا تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی ) سے تعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT