Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مسلم نعش کی شناخت

مسلم نعش کی شناخت

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر ( سیاست  نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو رمضان المبارک میں پی ایس سنتوش نگر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 45سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ پی ایس سنتوش نگر ایمبولنس 108 میں ڈی آر ڈی ایل کے پاس سے بے ہوشی کی حالت میں عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا ‘ جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے ۔ ورثہ کے نہ ملنے پر پولیس ادارہ ’’سیاست‘‘ سے رجوع ہوئی ۔ جناب زاہد علی خان صاحب کی ہدایت پر دواخانہ عثمانیہ سے نعش کو حاصل کر کے بعد ادائی فرائض قبرستان کوکٹ پلی میں شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی کو نگرانی میںتدفین عمل میں لائی گئی ۔ ورثہ کو جب علم ہوا بھائی محمد شکیل اور بہنوئی حسن خان اپنے افراد خاندان کے ساتھ قبرستان پہنچے اور شیخ عبدالعزیز صدر انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ ادارہ سیاست پہنچ کر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب اور ادارہ ’’سیاست‘‘ میں ملت فنڈ کے ذریعہ تعاون کرنے والوں کیلئے دُعا کی ۔ مرحوم کی شناخت محمد جہانگیر عرف شنو ولد محمد عبدالرحیم عمر 45سال ‘ ساکن بابا نگر سے ہوئی ‘ جن کو ایک لڑکا تین لڑکیاں ہیں ۔
9347524936 / 9502303726

TOPPOPULARRECENT