Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم نوجوانوں میں سیول سرویس پر شعور بیداری پیدا کرنے کا عزم

مسلم نوجوانوں میں سیول سرویس پر شعور بیداری پیدا کرنے کا عزم

کل ہند مجلس تعمیر ملت کی اصلاح معاشرہ تحریک کو تقویت ، جناب سید جلیل احمد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔7جون(سیاست نیوز)نوجوانوں میںسیول سروسیس امتحانات میںحصہ لینے کی ترغیب کے ساتھ کل ہند مجلس تعمیر ملت اصلاح معاشرہ کی تحریک کو مزید تقویت دینے کاکام کریگااور نوجوان نسل کو قوم اورملک کی خدمت کے لئے مامور کرنے کاکام کیاجائے گا۔آج یہاں میڈیا پلس آڈیٹوریم میں تعمیر ملت کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ صدر کل ہند تعمیرملت جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ ‘ نائب صدورڈاکٹر مشتاق علی ، جناب خواجہ آصف الدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تعمیر ملت مسلم نوجوانوں کو سیول سرویسز کے امتحانات میں شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے سیول سرویس کے متعلق شعور بیدار کرے گی اور ان سیول سروس امتحانات میں شرکت کے لئے راہ ہمورا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی ۔تعمیر ملت کے مذکورہ قائدین نے کہاکہ یہی نہیں بلکہ تعمیر ملت کی جانب سے تنظیم ان غریب بستیوں تک  پہنچے گی اور وہاں کے بچوں کی صحت اور تعلیم کے لئے کام کرے گی۔ جو بچے کسی وجہ سے تعلیم ترک کردیتے ہیں ان کو پھر سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے راغب کیا جائے گا۔ تعلیم بالغان کی اسکیم پر توجہہ دی جائے گی ۔ دینی تعلیم کو عام کرنے کے لئے دینی مدارس قائم کئے جائیں گے۔مسلمانوں کو صنعتوں‘ خصوصاً چھوٹی  صنعتوں اور کاٹیج  انڈسٹریز قائم کرنے کی جانب راغب کیا جائے گااوراس تعلق سے شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔ ان کی ذہن سازی کے لئے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ کامیاب انٹرپرینیورز کے لیکچرز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کی کامیابی کے راز سے آگاہ کروایا جاتا رہے گا تاکہ ان میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔ مسلمانوں کو ان کے دستوری اور قانونی حقوق سے آگاہ کروانے کے کے لئے لیگل سیل  کام کررہا ہے اس کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ ان کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں  کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کی جائے ۔ ہر مقامی مجلس کے تحت  ایک بیت المال کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کی جائے گی۔ جناب جلیل احمد ایڈوکیٹ نے تعمیر ملت کی تاریخی پس منظر پرر وشنی ڈالتے ہوئے اس کی خدمات کا ذکر کیا اور بتایا کہ گذشتہ 68برس سے بلالحاظ مذہب و قوم، ذات پات خدمت خلق میں مصروف ہے۔ ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام اور پولیس ایکشن کے بعد کے مسلمانوں کے لئے پُرآشوب دور میں جناب سید خلیل اللہ حسینی، جناب سید غوث خاموشی، جناب مظہر قادری، جناب عبدالرحیم قریشی اور جناب سلیمان سکندر نے پہلے بزم احباب قائم کی جسے 1952ء میں تعمیر ملت کا نام دیا گیا۔ خوف و دہشت کے ماحول میں احساس کمتری اور مایوسی کے شکار مسلمانوں کو باوقار انداز میں جینے کا حوصلہ دیا گیا۔ کلمہ توحید اور حب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اساس پر تعمیر ملت نے میلادالنبی ا کے موقع پر جشن یوم رحمۃ للعالمین ا اور یوم صحابہ ث کا اہتمام کیا اور مسلمانوں کو مسلکوں، فرقوں سے بے نیاز کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ یہی نہیں بلکہ جہاں جہاں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مظلوم طبقات کو ستایا گیا وہاںتعمیر ملت نے اپنے وفود روانہ کرکے وہاں کے حالات کو بحال کرنے‘ اجڑے، لٹے پیٹے عوام کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے، ان کی بازآبادکاری کے لئے اقدامات کئے۔ تعمیر ملت نے گذشتہ صدی سے ہی درس قرآن اور درس حدیث کے علاوہ درس اقبال کے ذریعہ نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ، ملی درد، حب الوطنی کے جذبات پیدا کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT