Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم نوجوانوں کیخلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات

مسلم نوجوانوں کیخلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات

مرکزی وزیر سدانند گوڑا کا اظہار تشویش، لاء کمیشن کا اصلاحات پر غور
نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر قانون و انصاف ڈی وی سدانند گوڑا نے مسلم نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے الزامات پر تشویش ظاہر کی۔ اُنھوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے الزامات مقدمات تشویش کا باعث ہیں۔ ہم اِس معاملہ میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ لاء کمیشن کی جانب سے رپورٹ تیار کی جارہی ہے تاکہ تعزیری طریقہ کار، ضمانت، استغاثہ کی خامیوں وغیرہ میں اصلاحات لائی جاسکیں۔ اِس پیانل کے صدرنشین سپریم کورٹ کے جج ہیں اور دیگر قانونی ماہرین کو بھی رپورٹ کی تیاری میں مدد کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ حال ہی میں نثار الدین احمد کو 23 سال جیل کی سزا کاٹنے کے بعد بابری مسجد یوم شہادت دھماکہ مقدمہ میں بری کردیا گیا تھا۔ ماضی میں خصوصی ممبئی عدالت نے 9 مسلم نوجوانوں کو سپٹمبر 2006 ء مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں بری کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT