Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

مسلم نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ریتو گرجنا اجلاس میں شرکت کرنے عبدالمقیت چندا کی اپیل
شمس آباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر حلقہ کے مختلف علاقوں صیفی کالونی ، بی کے پورم ، محمدیہ کالونی اور عادل شاہ کالونی کے مسلم نوجوانوں نے عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ مسلم نوجوان ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابات میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کی رقم کو بڑھاکر 75 ہزار کردیا گیا ۔ ریزیڈنشیل اسکولس قائم کئے جس سے ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ترقی ممکن ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے رمضان کے مقدس ماہ میں اناج اور کپڑے تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے فلاحی اسکیمات سے مسلمان بھی متاثر ہورہے ہیں ۔اگلے انتخابات میں راجندر نگر میں ٹی آر ایس کی کامیابی ہوگی اور دیگر پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت بھی ضبط ہوگی ۔ اقلیتی بجٹ 1208 کروڑ منظور کیا گیا ہے ۔ جس سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی جاسکے ۔ عبدالمقیت چندا نے تمام افراد سے اپیل کی کہ ورنگل میں 27 اپریل کو ریتو گرجنا اجلاس ہے جس میں تمام افراد شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائے ۔ پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں واجد ، شکیل ، جاوید ، یونس ، سمیر ، صادق ، وسیم ، امتیاز ، الطاف ، الیاس کے علاوہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT