Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم پرسنل لاء اور دستور ہند اورینٹیشن پروگرام کا آج اختتامی جلسہ

مسلم پرسنل لاء اور دستور ہند اورینٹیشن پروگرام کا آج اختتامی جلسہ

مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں مقرر ، علماء کرام و سیاسی قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( راست ) : شاہی مسجد باغ عامہ میں جاری ’ مسلم پرسنل لاء اور دستور ہند ‘ بیس روزہ اورینٹیشن پروگرام کا اختتامی اجلاس و تقسیم اسناد 26 نومبر کو شام 6 تا 8-30 بجے شب مدینہ ایجوکیشن سنٹر ، روبرو باغ عامہ نامپلی منعقد ہوگا ۔ مولانا حافظ شاہ محمد عبدالرحمن الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نگرانی کریں گے ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے ۔ خطیب شاہی مسجد باغ عامہ کے بموجب جناب عبدالقیوم خاں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو ، جناب سید عمر جلیل سکریٹری مایناریٹی ویلفیر تلنگانہ اور الحاج نواب کاظم علی خاں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ خصوصی مدعوئین میں مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ نظامیہ ، مولانا میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ ، مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد لطیف احمد نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، مولانا محسن بن محمد الحمومی ، مولانا حامد حسین حسان فاروقی ، الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی معتمد مکہ مسجد شامل ہیں ۔ مولانا مفتی محمد قاسم صدیقی تسخیر نائب مفتی جامعہ نظامیہ کے ترتیب کردہ 20 روزہ اورینٹیشن پروگرام کے لکچرس میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔ جن میں قانون شریعت کی جامعیت ، مذاہب ، اصول اور ماخذ ، مسلم پرسنل لاء اور تاریخی پس منظر ، اسلام کا عائلی نظام اور فقہ حنفی کی وسعت و مقبولیت ، نکاح کے احکام و مسائل / اسلام کا نظام نکاح ، نکاح صحیح ، نکاح باطل ، نکاح فاسد ، متعہ ، محرمات نکاح ، تعداد ازدواج ، زنا کی حرمت ، غیر مسلمین سے نکاح ، ولایت و کفائت اور مہر ، میاں بیوی کے حقوق و فرائض ، ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول ، طلاق کے احکام و مسائل ، ایک مجلس میں تین طلاق ، تفویض طلاق ، مشروط طلاق ، غصہ اور نشہ میں طلاق ، خلع کے تفصیلی احکام ، خواتین کے اختیارات ، ڈوری کیس ، فسخ نکاح اور ہندوستان میں دارالقضاء و دارالافتاء کی حیثیت ، عدت کے احکام اور حق پرورش اولاد ( حضانت ) ، نفقہ کے احکام ، بیوی کا نفقہ ، اولاد کا نفقہ ، اسلام کا قانون وراثت ، ہبہ اور وصیت کے احکام ، وقف کے مسائل ، مساجد ، مدارس اور قبرستان سے متعلق مسائل ، اسلام کا معاشی نظام ، مسلم پرسنل لاء کے خلاف عدالتوں کے فیصلے وغیرہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز 10 نومبر کو ہوا تھا جو 30 نومبر تک جاری رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT