Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم شعبہ کا ورکشاپ

مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم شعبہ کا ورکشاپ

نئی دہلی 17 فروری (راست) ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے مشرقی ہندوستان کے شہر کلکتہ میں ایک روزہ ورکشاپ 19 فروری 2017 ء بوقت 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام ملی ایجوکیشن آرگنائزیشن کونار روڈ کلکتہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ورکشاپ میں مشرقی ریاستوں اڑیسہ، بہار، مغربی بنگال، مالدہ، مرشدآباد، پرولیار اور ہوگلی کی خاتون مندوبین شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ مسئولہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی زیرنگرانی یہ ورکشاپ منعقد ہوگا۔ پروفیسر شکیل احمد قاسمی بہار، مولانا محمد ابو طالب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کلکتہ، مولانا محمد شفیق قاسمی امام و خطیب مسجد ناخدا کلکتہ، محترمہ نور جہاں شکیل رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، محترمہ صبوحی عزیز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، محترمہ ڈاکٹر نیلم غزالہ کلکتہ، محترمہ نادریہ پٹریہ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر مہہ جبین ناز پٹنہ بہار اس ورکشاپ میں مخاطب کریں گی۔ کنوینر ورکشاپ محترمہ عظمیٰ عالم رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی خواتین و طالبات سے گزارش ہے کہ فون نمبر 9339039770 پر رابطہ کریں اور رجسٹریشن کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT