Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / مسلم پرسنل لاء بورڈ کو اپنے فیصلے مسلط کرنے کا حق نہیں ،آل انڈیا ویمن پرسنل لاء بورڈ صدر کا بیان

مسلم پرسنل لاء بورڈ کو اپنے فیصلے مسلط کرنے کا حق نہیں ،آل انڈیا ویمن پرسنل لاء بورڈ صدر کا بیان

لکھنؤ ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم ویمن پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو کھپ پنچایت کی طرح کام نہیں کرنا چاہئیے اور اسے مختلف موضوعات جیسے طلاق ثلاثہ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنا فیصلہ یا سفارشات  دوسروں پر مسلط نہیں کرسکتا اور یہ عدالت وہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے جسے سب تسلیم کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ شائستہ عنبر نے کل اترپردیش کی وزیر بہبودی خواتین و اطفال ریٹا بھوگنا جوشی سے ملاقات کی تھی جو طلاق ثلاثہ پر مسلم خواتین کی رائے حاصل کررہی ہیں ۔ حکومت اترپردیش نے اس مسئلہ پر مسلم خواتین کی رائے جاننا شروع کردیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اس دوران مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے نئی دہلی میں کہا کہ مرکز طلاق ثلاثہ کے متاثرین کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب طلاق واٹس اپ پر بھی دی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT