Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کی مخالفت: رمیش چینتلا

مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کی مخالفت: رمیش چینتلا

تھرواننت پورم، 18 اکتوبر (یو این آئی) کیرالہ میں کانگریس کے زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) نے مرکزی حکومت سے ملک کے طول و عرض میں عمل پیرا مسلمانوں کے مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کے اقدام سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ کیرالہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چنیتلا نے کہا کہ یوڈی ایف کی میٹنگ میں مرکزی حکومت سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر عمل کئے جانے والے مسلم پرسنل لاء میں کوئی تبدیلی کرنے سے باز رہنے اور یکساں سول کوڈ ترتیب دینے کا ارادہ ملتوی کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT