Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / مسلم پرسنل لا بورڈ کا آج کنونشن

مسلم پرسنل لا بورڈ کا آج کنونشن

کولکتہ ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سہ روزہ کنونشن کل کولکتہ میں شروع ہورہا ہے ۔ اس موقع پر یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ مسائل پر غور و خوص کیا جائے گا جسے بی جے پی اور آر ایس ایس نے محض اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے موضوع بنایا ہے ۔ جنرل سکریٹری پرسنل لا بورڈ مولانا ولی رحمانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلم طبقہ کی ترقی کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن میں حکومت کے اقدامات کے پس پردہ منفی محرکات کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کی کوشش یہ ہے کہ مسلمانوں کے نجی اور بنیادی حقوق میں مداخلت کی جائے ۔ کنونشن کے اختتام پر /20 نومبر کو پارک سرکس میدان پر بڑی ریالی منظم کی جائے گی

TOPPOPULARRECENT