Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید میں بودھن میں دستخطی مہم کا آغاز

مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید میں بودھن میں دستخطی مہم کا آغاز

بودھن  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے قومی سطح پر شروع کی گئی دستخطی مہم کی تائید میں بودھن میں بھی حفاظ ائمہ مساجد و معزز شہریان کی طرف سے منظم طریقہ پر مہم کا آغاز عمل میں آیا ۔ جامع مسجد رئیس پیٹ میں معزز مسلم شہریوں کے اجلاس میں جمعہ کے روز سے عملی طور پر مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ لیا گیا اس مہم کے دوران جمعہ کے روز مصلیان مسجد میں پروفارما تقسیم کئے جائیں گے اس فارمس پر مصلیان اپنے اہل خانہ خواتین کے دستخطیں حاصل کر کے مساجدوں کے انتظامیہ کے حوالے کردیں گے بعدازاں تمام مساجدوں میں جمع فارمس کو ایک جگہ جمع کر دینے کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ کے عہدیداروں کے حوالے کردینے کا فیصلہ کیا گیا جامع مسجد میں معزز مسلمانوں نے اس دستخطی مہم کو کامیاب بنانے اور مرکزی حکومت کی طرف سے مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی کوشش کو ناکام بنانے بودھن کے تمام مسلمانوں کو اس دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں مولانا محمد عبدالحمید قاسمی ، مفتی شیخ جابر اشاعتی ، مفتی محمد منصور قاسمی ، مفتی عماد اللہ بیگ قاسمی ، وائس چیرمین بلدیہ قدیر خان ، محمد قمقام الدین ، ظہیرالدین بابر ، عطا اللہ ، خواجہ پاشاہ ، جنید احمد ، عقیل احمد فاروقی و دیگر معزز مسلم شہریان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر شریک اجلاس میں پروفارماکے نمونے تقسیم کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT