Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرسنل لا بورڈ کی مکمل تائید ، سداسیو پیٹ میں مسلمانوں کا اجلاس

مسلم پرسنل لا بورڈ کی مکمل تائید ، سداسیو پیٹ میں مسلمانوں کا اجلاس

سداسیو پیٹ  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیو پیٹ کے معزز شخصیتوں کی کثیر تعداد نے کل بعد نماز عشاء مسجد مدینہ میں ایک اجلاس منعقد کیا اور منعقدہ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالرحمان قاسمی نے کی ۔ اس اجلاس میں محمد امجد حسین ناظم ضلع سنگاریڈی جماعت اسلامی ، سید سلیم امیر مقامی تبلیغی جماعت ، محمد اکبر حسین صدر عیدگاہ کمیٹی ، محمد مخدوم علی امیر مقامی جماعت اسلامی ، سید مقصود احمد سابق کونسلر ، اشفاق حسین صدر خدمت بنک ، سید رافع التمش صدر ایجوکیشنل کمیٹی ، محمد حاجی صدر پریس کلب ، مولانا عبد الواسع ، مولانا عباس ، مولانا رزاق ، مولانا مصباح ، حافظ شفیع ، حافظ تنویر عالم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں شریعت میں کسی بھی قسم کی کمی یا زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT