Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرسنل لا بورڈ کے جلسہ عام کے پوسٹر کی اجرائی

مسلم پرسنل لا بورڈ کے جلسہ عام کے پوسٹر کی اجرائی

جنگاؤں۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے چلائی جارہی تحریک ’ دین بچاؤ ، دستور بچاؤ ‘ کے تحت ورنگل میں منعقدہ اجلاس عام کے پوسٹر کی رسم اجرائی مولانا عبدالحفیظ قاسمی کے ہاتھوں آج جامع مسجد جنگاؤں میں انجام دی گئی۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کثیر تعداد میں اس جلسہ میں شرکت کی خواہش کی۔ محمد انور کونسلر، محمد مجیب الرحمن صدر کمیٹی، مولانا عبدالرحمن سبیلی ناظم مدرسہ کاشف العلوم، مولانا معز الدین خورشیدی ناظم مدرسہ بریرہ نسوان، محمد خواجہ مجتہد الدین معتمد جامع مسجد کمیٹی، محمد معراج الرحمن، مولانا فصیح الاسلام ، محمد اقبال صدر جمیعتہ الشباب، محمد ارشد الرحمن، مصلح الدین سعید، محمد مبشر، قادر شریف اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ یہ عظیم الشان جلسہ عام 21اپریل بروز جمعرات بعد عصر اسلامیہ کالج ورنگل گراؤنڈ پر منعقد ہوگا جس میں ملک کے نامور علماء و قائدین شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

بلدیہ سدی پیٹ کے انتخابات میں 75فیصد رائے دہی
سدی پیٹ۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسپیشل گریڈ میونسپل سدی پیٹ کے انتخابات آج منعقد ہوئے۔ واضح رہے کہ سدی پیٹ میونسپل 34وارڈوں پر مشتمل ہے۔ 6امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ آج 28وارڈوں میں رائے دہی ہوئی۔ صبح 7 بجے سے رائے دہندے حق رائے دہی استعمال کرنے رائے دہی کے مراکز پر لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔ صبح 7 بجے تا شام 5 بجے ( وقت ختم ) تک 70تا75 فیصد رائے دہی رہی۔ شہر کے بعض وارڈوں میں رائے دہندوں کے نام فہرست سے غائب پائے گئے جس کی وجہ سے کئی رائے دہندوں کومایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔پرامن طریقہ پر رائے دہی ہوئی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ شہر سدی پیٹ پولیس چھاؤنی میں نظر آرہا تھا۔ یاد رہے کہ 11اپریل کو رائے شماری ہوگی۔ امیدواروں کی قسمت EVM میں محفوظ ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT