Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرسنل لا کی جوش و خروش کے ساتھ تائید

مسلم پرسنل لا کی جوش و خروش کے ساتھ تائید

نظام آباد میںایک لاکھ دستخطوں پر مشتمل فارمس موصول
نظام آباد:10؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ دستخطی مہم کامیاب بنانے اور مخالف یکساں سیول کوڈ کے نعرہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جمعیۃ علماء نظام آباد کے صدر مولانا سید ولی اللہ قاسمی کی ایماء پر پورے ضلع بھر میں پرسنل لاء بورڈ کے پروفارما ارسال کئے گئے خودشہر میں کئی ایک نوجوانوں اور ائمہ مساجد کو مدعو کرکے فارمس حوالہ کئے گئے تھے الحمدللہ تمام ہی لوگوں نے متحدہ طورپر کوششیں کی اور گھر گھر دستخطی مہم کو لیکر شعور بیدار کرایاگیا جس کے نتیجہ میں ایک لاکھ دستخطیں فی الحال موصول ہوئیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حکم پر ان جمع شدہ پروفارما کو دستی طورپر مولانا سید سمیع اللہ سکریٹری جمعیۃ علماء کو حیدرآبادروانہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلہ کی تاریخ آنے تک یہ مہم جاری رہے گی جن احباب نے ابھی تک فارم کی تکمیل نہ کی ہوںوہ فوراً دفتر جمعیۃ علماء سے رجوع ہوکر فارمس حاصل کریں۔ عوام الناس میں تحفظ شریعت کے حوالہ سے مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے جس میں صدر مولانا سید ولی اللہ قاسمی کے بیانات رکھے گئے۔ادارہ تنظیم المکاتب، وفاق العلماء والحفاظ اور دینی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نوجوانوںنے ایک مہم کے طورپر مستعیدپورہ،مالاپلی،رحمت نگر، سی ایم روڈ اور دیگر علاقوں کا مستقل دورہ کرکے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ ہم ممنون و مشکور ہیں تمام ہی ائمہ کرام و علماء وعظام اورحفاظ کے انہوںنے جمعہ کے خطابات میں حسب ہدایات بیانات کا سلسلہ شروع کیا جس سے عوام الناس میں اس گمبھیرمسئلے کے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرکے شریعت اسلامیہ کی حقانیت و شفافیت کو واضح کیا۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری،مولانا سید سمیع اللہ، مولانا واصف مظاہری، مولانا ارشد علی قاسمی،مولانا مفتی محمود قاسمی ،حافظ سید احمدعامر، محمدشہباز، حافظ رضوان، حافظ سیف الدین، حافظ ابراہیم اشاعتی، حافظ عبدالواحد مظہری، حافظ مسعود قریش، حافظ نسیم اللہ غاز ی ‘محمد سیم احمدخان، نصیر الدین موظف لکچرار، محمد افضل الدین،مولانا خالد بیگ، مولاناانس قاسمی،مولوی ثناء اللہ، محمدعنایت علی افروز،مولانا ابرار قاسمی ودیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT