Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرسنل میں مداخلت کی سی پی آئی مخالف

مسلم پرسنل میں مداخلت کی سی پی آئی مخالف

دستور میں تمام مذاہب پر عمل کی آزادی، کمیونسٹ قائدین کی پریس کانفرنس
بودھن  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شاخ بودھن کے قائدین کامریڈ شیخ بابو ، محمد غوث ، عبدالحلیم قریشی نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی پارٹی ہمیشہ مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی مخالف رہی ہے انہوںنے کہا دستور ہند میں تمام فرقوں کو اپنے پرسنل لا پر عمل درآمد کرنے کی آزادی دی گئی لیکن چند فاشسٹ نام نہاد افراد نے مسلم پرسنل لا کے مسئلے کو اچھال کر سیاسی فائدہ اُٹھانا چاہ رہے ہیں ۔ جناب بابو نے کہا کہ آئند سال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی کے عام انتخابات کو مدنظر رکھ کر بی جے پی سیاسی فائدہ اُٹھانے کوشاں ہے گزشتہ سال ہوئے بہار اسمبلی کے انتخابات سے قبل بیف کے مسئلے کو اُچھالا گیا تھا لیکن وہاں کے رائے دہندوں نے بی جے پی کو مسترد کردیا ۔ سی پی آئی قائدین نے کہا ماضی میں کانگریس پارٹی نے شاہ بانو کیس کے ذریعہ مسلم پرسنل لا کے مسئلے کو چھیڑا تھا بعدازاں خود پشیماںرہی ۔ کمیونسٹ قائدین نے کہا مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت اپنے انتخابی منشور سے ہٹ کر ملک میں خوف و انتشار کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا ایک سو دنوں میں ملک سے باہر موجود کالادھن واپس لانے کا پارلیمنٹ کے عام انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا بی جے پی برسراقتدار پر آنے کے بعد مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے ملک میں کہیں قحط و خشک سال تو کہیں سیلاب کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ۔ دلتوں ، مسلمانوںپر ہر دن مظالم بڑھتے جارہے ہیں اور مسٹر مودی بیرونی دوروں میں  مصروف ہے ۔ بی جے پی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے بی جے پی کی ذیلی فاشسٹ تنظیموں کے اشاروں پر مسلم پرسنل لا کے مسئلے کو اُٹھارہی ہے کمیونسٹ قائدین نے کہا بی جے پی اپنے اقتدار کو طوالت دینے کسی بھی فرقہ کے پرسنل لا میں مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی تو اندرون ملک آپسی انتشار پیدا ہوجائیگا۔ سی پی آئی قائدین نے کہا بی جے پی اگر دستور ہند سے اپنے مطلب کیلئے چھیڑچھاڑ کرئیگی تو کمیونسٹ پارٹی ایسی کسی بھی مذموم حرکت کے خلاف آواز اُٹھائیگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT