Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پوسٹ میٹرک طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

مسلم پوسٹ میٹرک طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

بودھن /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سال 2015-16 کے دوران پوسٹ میٹرک کلاسیس میں مخلوعہ کنوینر کی نشستوں پر داخلہ حاصل کرنے والے اہل مسلم طلبہ کو جاریہ تعلیمی سال سے فیس باادائیگی و اسکالرشپ کی سہولت حاصل نہیں ہوگی ۔ حکومت تلنگانہ کے اس فیصلے کے بعد ایمسٹ و دیگر اہلیتی انٹرنس ٹسٹ کامیاب کئے بغیر باوجود تعلیمی قابلیت رکھنے کے مسلم طلباء کنوینر کی مخلوعہ نشستوں پر داخلے کے اہل نہیں رہیں گے ۔ انہیں منیجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلہ لینا ہوگا ۔ اس سال انجیئیرنگ مخلوعہ نشستوں پر داخلہ حاصل کیا تھا کہ انہیں بھی حسب سابق حکومت کی طرف سے فیس باادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی ۔ اس ضمن میں آج تلنگاہن اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے صحافیوں کا ایک وفد ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی سے ملاقات کرکے انہیں مسلم طلبہ کی پریشانیوں سے واقف کروایا ۔ جناب محمد محمود علی نے اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے تفصیلات طلب کرنے کا تیقن دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والے وفد میں جناب خورشید حسین عبدالقریشی کے علاوہ میر تبریز علی و دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT