Friday , October 20 2017
Home / دنیا / مسودہ دستور کے مسئلہ پر نیپال میں تشدد، 5 ہلاک

مسودہ دستور کے مسئلہ پر نیپال میں تشدد، 5 ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں دستور کے مسودہ کی تیاری کے خلاف جاری احتجاج اور تشدد کے درمیان 13 سالہ لڑکا ایک اور خاتون کے بشمول 5 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کے باوجود احتجاجیوں نے مظاہرے کئے۔ اس تصادم میں دو احتجاجی ہلاک ہوئے۔ کرفیو کے دوران ایک 13 سالہ لڑکا بھی مارا گیا جبکہ خاتون کو پولیس فائرنگ کے دوران گولی لگی۔

TOPPOPULARRECENT