Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسٹراے رگھو ، بھینسہ کے نئے سرکل انسپکٹر

مسٹراے رگھو ، بھینسہ کے نئے سرکل انسپکٹر

بھینسہ ۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ سرکل انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے مسٹر اے رگھو نے اپنے متبادل سرکل انسپکٹر واسودیو راؤ سے آج بھینسہ پولیس اسٹیشن میں جائزہ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ بھینسہ سرکل انسپکٹر دامودیوراؤ کا تبادلہ راما گنڈم میں ہونے پر ورنگل سرکل انسپکٹر اے رگھو نے بھینسہ سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھینسہ شہر کی عوام سے کہا کہ شہر میں پولیس کا تعاون کرتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ عوام ٹریفک اصولوں پر پابندی کے ساتھ عمل کریں تاکہ حادثات پر قابو پاسکے۔

TOPPOPULARRECENT