Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسٹر دانا کشور منیجنگ ڈائرکٹر محکمہ آبرسانی

مسٹر دانا کشور منیجنگ ڈائرکٹر محکمہ آبرسانی

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر دانا کشور کو منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی حیثیت سے تقرر کرکے مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کئے۔ بتایا گیا کہ احکامات کی روشنی میں مسٹر دانا کشور کو بحیثیت کمشنر و ڈائرکٹر ریاستی محکمہ بلدی نظم و نسق کی زائد ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جبکہ اب تک ان عہدوں کی ڈاکٹر جناردھن ریڈی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT