Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسٹر گولا بالراج کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

مسٹر گولا بالراج کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

جڑچرلہ۔/6ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسٹر گولا بالراج ٹی آر ایس قائد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ملو روی سابق ایم پی و ایم ایل اے جڑچرلہ دفتر کانگریس پارٹی جڑچرلہ میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ایک سینئر قائد رکن اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی کو ٹی آر ایس رکن اسمبلی اچم پیٹ نے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں زیڈ پی چیرمین اجلاس کے دوران چپل سے مارنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں دفتر کانگریس پارٹی سے موٹر سیکل ریالی منظم کی گئی ۔ اس ریالی کی قیادت ڈاکٹر ملو روی نے کی۔جڑچرلہ بادے پلی کاورم پیٹ کے اہم مقامات اور بازاروں سے گشت کرتے ہوئے ریالی ٹی آر ایس رکن اسمبلی کی جانب سے کانگریس رکن اسمبلی کو چپل سے حملہ کی سخت انداز میں مذمت کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر جناب محمد غوث ربانی صدر وقف بورڈ ، ملک شاکر، ایڈوکیٹ رینوکا ، وینکٹیشم، سید منہاج الدین ، شیخ حبیب، اقبال سرفراز، یادیا ، اشو ک کمار ، وسیم قیوم، بالاوردھن گوڑ لکشمیا جناردھن ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ جڑچرلہ میں کانگریس کا بند پُرامن رہا۔

TOPPOPULARRECENT