Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسکین احمد کو فروغ اردو کیلئے ایوارڈ

مسکین احمد کو فروغ اردو کیلئے ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر ( پریس نوٹ ) مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر سنگاریڈی میں بڑے پیمانے پر یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود 12 نومبر کو کلکٹر آفس احاطہ میں واقع آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع کلکٹر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی ، محترمہ یمینی باشاہ سرواشکسھا ابھیان کے علاوہ اعلی عہدیدار سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع میدک کے چند منتخب اشخاص کو مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن محبان اردو کو فروغ اردو کیلئے ان کی زائداز تین دہوں سے نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی کے ہاتھوں عطا کیا گیا جس کا شرکا نے زبردست خیرمقدم کیا اور تالیوں کی گونج سارے ہال میں بج اُٹھی ۔ محمد عبدالصبور نائب صدر ، قطب الدین خازن نے جناب مسکین احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسکین احمد کی خدمات کا اعتراف ’’ حق بہ حقدار رسید ‘‘ کے مترادف ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے تاخیر سے سہی مسکین احمد کی خدمات کا اعتراف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT