Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشتاق علی ٹروفی گجرات کے ہاتھوں دہلی کو شکست

مشتاق علی ٹروفی گجرات کے ہاتھوں دہلی کو شکست

ممبئی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سید مشتاق علی ٹی ۔ 20 گروپ بی کرکٹ میچ میں آج دہلی کے اوپنر انمکٹ چند کی طرف سے 58 گیندوں میں بنائے گئے 103 رن بالآخر بے سود ثابت ہوئے جب پریانک گیرت پنچال کے 50 ( ناٹ آؤٹ ) کی مدد سے گجرات نے دہلی کو آٹھ وکٹس سے شکست دیدی ۔ باندرہ کرلہ کامپلکس میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کو پہلے بیٹنگ کیلئے اُتارا گیا جس کے بعد یہ ٹیم ابتداء میںبشمول کپتان گوتم گمبھیر (0) ، انمکٹ چند اور آدتیہ کوشک (23) 54 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوبارہ میچ میں واپس لایا ۔ اس طرح دہلی کی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان سے 170 رنز کا مجموعی اسکور بناسکی ۔

TOPPOPULARRECENT