Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مشتبہ آئی ایس کارکن کی درخواست ضمانت مسترد

مشتبہ آئی ایس کارکن کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )  ایک خصوصی عدالت نے آج گرفتار شدہ مشتبہ آئی ایس آئی ایس کارکن محمد ناصر فقیر کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا جبکہ این آئی اے نے ادعا کیا تھا کہ اس کا ممنوعہ تنظیم سے گٹھ جوڑ ہے اور اگر اس مرحلہ پر راحت پہونچائی گئی تو اس کے نتیجہ میں تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ ضلع جج امرناتھ نے ملزم کو ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا ۔ این آئی اے کا کہنا تھا کہ ایجنسی ابھی یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کے خواہاں ہندوستانی نوجوانوں کی بھرتی اور ان کی فینانسنگ میں اس کے کن کن ساتھیوں کا کیا کیا رول ہے ۔ ذرائع کے بموجب ساری کارروائی کی ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔ عدالت نے ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان محمد ناصر کی عدالتی تحویل کی معیاد میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے جسے سوڈان سے گذشتہ سال 11 ڈسمبر کو ہندوستان روانہ کیا گیات ھا ۔ این آئی کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیقات ابھی مختلف مراحل میں ہے اور کئی پہلووں کو مجتمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ملزم کا ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سے گٹھ جوڑ ہے ایسے میں اس کو فی الحال کوئی راحت پہونچانا مناسب نہیں ہوگا ۔ ایجنسی نے ادعا کیا کہ پوچھ تاچھ میں اس نوجوان نے کئی انکشافات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT