Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / مشتبہ الشباب دہشت گردانہ حملے میں افسر کی موت

مشتبہ الشباب دہشت گردانہ حملے میں افسر کی موت

نیروبی۔17مئی(سیاست ڈاٹ کام)شمال مشرقی کینیا میں دہشت گردانہ تنظیم الشباب کے مشتبہ دہشت گردوں نے کل سرکاری افسر کے گھر میں گھس کر اسے گولی ماردی ۔ پولیس نے بتایا کہ چار مشتبہ دہشت گردصومالیہ کی سرحد کے نزدیک منڈیرا کاؤنٹی میں واقع ایک سرکاری افسر کے گھر میں داخل ہوئے اور گولی مارکر افسر کو قتل کردیا۔افسر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ علاقہ صومالیہ کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں صومالیہ میں سرگرم الشباب کے دہشت گرد اکثر اس قسم کی وارداتیں انجام دیتے رہتے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ اس بات کا پورا شبہ ہے کہ یہ حملہ آور الشباب کے ہی دہشت گرد ہیں۔حالانکہ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اکتوبر کو کٹر دہشت گردانہ تنظیم الشباب کے منڈیرا میں واقع ایک ہوٹل میں کئے گئے حملے میں کم از کم 12لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT