Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مشتبہ القاعدہ کے حملے میں 5 یمنی سپاہی ہلاک ، 3 زخمی

مشتبہ القاعدہ کے حملے میں 5 یمنی سپاہی ہلاک ، 3 زخمی

عدن ۔ /16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے 5 فوجی ہلاک اور دیگر 3 آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ بندوق برداروں نے جن کے روابط مبینہ طور پر القاعدہ سے بتائے جاتے ہیں ۔ فوجی چوکی پر فائرنگ کردی ۔ ذرائع کے بموجب بندوق بردار حملے کے بعد شمال مشرقی صوبہ شبوا میں فرار ہوگئے جو یمن کی طاقتور القاعدہ کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ آج کا حملہ القاعدہ سے مربوط مشتبہ عسکریت پسندوں کا تازہ ترین حملہ ہے جو یمن میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر کئے جاتے رہے ہیں ۔

بحر جنوبی چین میں سمندری طوفان کا خطرہ
بیجنگ ۔ /16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بحر جنوبی چین پر جو چین کے جنوب میں واقع ہے سمندری طوفان کا خطرہ منڈلارہا ہے ۔ دریں اثناء پھنسے ہوئے 48 سیاحوں کو چینی صوبہ گوانگ ڈانگ سے آج بچالیا گیا ۔ یہ سیاح 5 مشترکہ گروپس سے تعلق رکھتے تھے جو جزیرہ نان پینگ کے سفر پر تھے جو تقریباً 35 کیلو میں ژاپوکے علاقے سے غیرآباد جزیرہ نان پینگ کے قریب موجود ہے ۔ 35 افراد ژاکو سے بچالئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT