Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس کے 3 افراد سے روابط کا شبہ

مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس کے 3 افراد سے روابط کا شبہ

کولکتہ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ میں جو دو مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس گرفتار ہوئے ہیں ان کے مزید تین افراد سے روابط کا شبہ ہے جو ہندوستان کے پڑوسی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ تین افراد نیپال ‘ بنگلہ دیش اور میانمار سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے نام مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ اختر خان سے پوچھ تاچھ میں سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ابھی ان افراد کے کسی رول کا انکشاف نہیں ہوا ہے لیکن کولکتہ پولیس کو شبہ ہے کہ ان تینوں نے اطلاعات فراہم کرنے کے علاوہ حوالہ کے ذریعہ رقومات کی منتقلی کا کام انجام دیا ہوگا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ملزم سے مزید کچھ دوسرے امکانات کے تعلق سے بھی حکام نے سوالات کئے تھے لیکن وہ اطمینان بخش جوابات دینے میں ناکام رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT