Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / مشتبہ آلہ برآمد ہونے پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

مشتبہ آلہ برآمد ہونے پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

نیروبی۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایرفرانس کا طیارہ جو ماریشس سے پیرس جارہا تھا کینا میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا جب کہ طیارہ میں ایک مشتبہ پیکیج دستیاب ہوا ۔ سمجھا گیا تھا کہ اس میں بم موجود ہے جبکہ بم کا ایک مشتبہ آلات باتھ روم سے دستیاب ہوا تھا ۔ایرفرانس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فریڈرک گاگے نے بتایا کہ یہ اطلاع بالآخر جھوٹی ثابت ہوئی۔ انہوں نے پیرس میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ آلہ کارڈ بورڈ، پیپر اور گھریلو استعمال ہونے والے ٹائمر سے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں کوئی دھماکہ مادہ نہیں تھا۔ اس طیارے میں 459 مسافرین اور 14ارکان عملہ سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مسافرین کو بحفاظت طیارے سے باہر نکالا گیا اور آلہ کو بھی باہر لاکر اس کی جانچ کی گئی۔ بعدازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہونے کے بعد طیارہ اپنی منزل کے لئے روانہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT