Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / ’’مشتبہ دہشت گردوں کے خاندان قتل نہیں کئے جائیں گے‘‘

’’مشتبہ دہشت گردوں کے خاندان قتل نہیں کئے جائیں گے‘‘

متنازعہ امریکی صداراتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا یو ٹرن
واشنگٹن ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے’’دہشت گردی کے مشبتہ ملزموں پر تشدد اور ان کے گھروالوں کے قتل‘‘ سے متعلق متنازعہ بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ’’صدر منتخب ہو کر وہ امریکی فوج کو بین الاقوامی قانون توڑنے کا حکم نہیں دیں گے‘‘۔کثیر الاشاعت امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ کو دئیے گئے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی ہر ممکن قانونی طاقت استعمال کرتے ہوئے دشمن دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔مجھے اندازہ ہے کہ امریکہ کو قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرنا ہے اور میں فوج یا کسی دوسرے عہدیدار کو ایسا حکم نہیں دوں گا جس سے انہیں ان قوانین کو توڑنا پڑے۔ میں ایسے معاملات میں ان کے مشورے کو سنوں گا۔ میں کسی بھی فوجی افسر کو خلاف قانون حکم نہیں دوں گا۔ٹرمپ کا حالیہ بیان ان کے 24گھنٹے قبل اس متنازع بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’صدارتی انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ ’واٹر بورڈنگ‘سے کہیں بدتر سزائیں دیں گے اور انہیں مشتبہ دہشت گردوں کے خاندانوں کو نشانہ بنانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT