Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / مشتبہ دہشت گرد مانچسٹر ایرپورٹ پر

مشتبہ دہشت گرد مانچسٹر ایرپورٹ پر

گرفتار، برطانوی پولیس کی کارروائی
لندن ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے ایک 18 سالہ نوجوان کو ’’شام سے متعلق دہشت گردانہ جرائم‘‘ کے شبہ پر آج مانچسٹر ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ برمنگھم کے ساکن اس نوجوان کو ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ سے وابستہ عہدیداروں نے برطانیہ میں اس کے داخلے کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ پولیس فورس کے بیان میں بتایا گیا کہ مانچسٹر ایرپورٹ پر مسافرین کو کچھ جوکھم نہ ہوا اور نا ہی اس گرفتاری سے عوام کو کسی قسم کی تکلیف پہنچی ہے۔

TOPPOPULARRECENT