Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مشترکہ خاندانی نظام میں سکون کی زندگی

مشترکہ خاندانی نظام میں سکون کی زندگی

نارتھ زون پولیس کا پروگرام، سٹی پولیس کمشنر مہیندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) مشترکہ خاندانی نظام شادی شدہ جوڑوں کیلئے رہنمائی اور پرسکون زندگی بسر کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں نارتھ زون پولیس کی جانب سے منعقدہ پروگرام مل جل کر رہنے میں زندگی کا سکون کو مخاطب کیا۔ اس موقع پر چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ جسٹس رادھارانی ایڈیشنل کمشنر پولیس شریمتی سواتی لکرا۔ ڈی سی پی نارتھ زون شریمتی سماتی و دیگر موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سماج میں ہورہی تبدیلیوں کے سبب مشترکہ خاندانی نظام بھی ختم ہوتا جارہا ہے اور اب سٹی پولیس کونسلنگ سنٹرز کے ذریعہ ایسے جوڑوں کو ملانے کا کام کررہی ہے۔ جیسا کہ خاندان کے بڑے افراد کیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اور بڑے مسائل اور غلط فہمیوں کے سبب کئی خاندان بکھر جارہے ہیں۔ فرینڈلی پولسینگ کے تحت سٹی پولیس نے بھروسہ سنٹر قائم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 3 سالوں کے درمیان نارتھ زون پولیس نے 548 ایسے جوڑوں کو ملادیا جوکہ بکھرنے کے در پر تھے اور آج یہ جوڑے اپنے بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی فرینڈلی پولیس پالیسی اور کریمنل جسٹس سسٹم کے مشورے اور منصوبہ کے تحت ایک پلیٹ فام کی ضرورت کو محسوس کیا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے جاری کوشش سے کامیاب نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور مدد کیلئے سٹی پولیس کی جانب سے کئی ایک مثالی اقدامات جاری ہیں اور سی ٹیم اور بھروسہ سنٹر بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے نارتھ زون پولیس عملہ کی ستائش کی۔ اس پروگرام کو دیگر نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT