Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / مشترکہ فوج پر عرب لیگ کے اجلاس میں تاخیر

مشترکہ فوج پر عرب لیگ کے اجلاس میں تاخیر

قاہرہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عرب لیگ نے آج کہا کہ اس نے آج کا وزارتی اجلاس جس میں ایک مشترکہ فوج کے قیام کی منظوری دی جانے والی تھی تاکہ جہادیوں کے خلاف جنگ کرسکے، غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے دفاع و خارجہ شرکت کرنے والے تھے۔ عرب لیگ کی سکریٹریٹ نے کہا کہ اجلاس کی اگلی تاریخ کا اعلان بعدازاں کیا جائے گا۔ عرب لیگ نے کہا کہ التواء کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ تاہم عرب لیگ کے بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہیکہ سعودی عرب کی درخواست پر اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT