Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشرا کی گرفتاری اور رہائی

مشرا کی گرفتاری اور رہائی

نئی دہلی۔ 27اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی لیگ اسپنر امیت مشرا کی آج گرفتاری اور ضمانت پر رہائی عمل میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب امیت مشرا پر ایک خاتون ساتھی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے جس کے تحت ان کے خلاف دفعہ 325 ، 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ بنگلور کے ڈی سی پی سندیپ پٹیل کے بموجب امیت مشرا کو گرفتار کرنے ، تین گھنٹے کی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا ہے کیونکہ خاتون کے خلاف ہراسانی کا جو مقدمہ ان کے خلاف درج ہے وہ قابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 34 سالہ فلم پروڈیوسر خاتون نے امیت مشرا کے خلاف دائر کردہ ہراسانی کی شکایت واپس لے لی ہے ، لیکن آج کھلاڑی کی گرفتاری سے اس میں نیا موڑ آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT