Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشرا کے خلاف خاتون نے شکایت واپس لے لی

مشرا کے خلاف خاتون نے شکایت واپس لے لی

بنگلور ۔ 22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی لیگ اسپنر امیت مشرا جن کے خلاف خاتون نے پولیس میںہراسانی کی شکایت درج کروائی تھی آج واپس لے لی۔ پولیس میں شکایت درج کروانے کے دو دن بعد آج خاتون نے میڈیا نمائندوں سے کہاکہ میں نے مشرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور اسپنرپولیس کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے متفقہ طور پر شکایت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم دوست ہیں ‘ لڑائی ہوئی اور پھر صلح بھی ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ہم آئندہ بھی دوست ہی رہیں گے ۔ مشرا گذشتہ ماہ یہاں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کررہے تھے اور اس دوران اُن کی مذکورہ خاتون سے ملاقات ہوئی ‘ تاہم پولیس میں ان کے خلاف ہراسانی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT