Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / مشرف کی طبی رپورٹ جعلی : عدالت

مشرف کی طبی رپورٹ جعلی : عدالت

اسلام آباد ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ کو ’’جعلی‘‘ قرار دیا جبکہ ان کی درخواست عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے بارے میں زیرسماعت آئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ 72 سالہ مشرف گذشتہ ماہ اپنے علاج کیلئے دبئی روانہ ہوچکے ہیں، کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کے بیرونی دوروں پر عائد امتناع برخاست کردیا ہے۔ مشرف کے وکیل اختر شاہ نے سابق سربراہ فوج کی 6 اپریل کی طبی رپورٹ ان کی درخواست کے ساتھ عدالت میں پیش کی تھی کہ انہیں عدالت میں حاضر ہونے سے عارضی طور پر استثنیٰ دیا جائے لیکن جب انہیںدونوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جو جاریہ ماہ کے اوائل میں جاری کیا گیا ہے، برقرار رکھا۔

TOPPOPULARRECENT