Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مشرقی جاپان میں سیلاب کی تباہ کاری ، وزیراعظم کا دورہ

مشرقی جاپان میں سیلاب کی تباہ کاری ، وزیراعظم کا دورہ

جوزو سٹی ۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان شینز آبے نے آج سیلاب سے متاثرہ ٹوکیو کے شمالی شہر کا دورہ کیا جس میں تقریباً تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ جمعرات کے دن آنے والے اس اچانک سیلاب نے جوزو نامی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ آج ہفتہ کے روز حکام نے بتایا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پندرہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقے سے ابھی تک وہاں پھنسے سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ تقریباً پانچ ہزار افراد کیلئے 28 عارضی شیلٹر ہاؤس قائم کئے گئے ہیں، جہاں متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔جوزوں میں تقریباً 65 ہزار افراد پر مشتمل آبادی سیلاب کی زد میں آگئی ۔ فضائی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مکانات تباہ ہوگئے اور اس تباہی نے جاپان میں چار سال قبل آئی سونامی کی یاد تازہ کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT