Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / مشرقی دمشق میں زبردست فضائی حملے

مشرقی دمشق میں زبردست فضائی حملے

بیروت ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دمشق کے مشرقی علاقوں میں زبردست فضائی حملوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایک مانیٹرنگ گروپ کے بیان کے مطابق شامی حکومت کی فوجوں نے باغیوں کے حملہ کو ناکارہ کردیا۔ دریں اثناء سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ صبح سے ہی دمشق کے ایسے علاقوں پر جہاں باغیوں کا قبضہ تھا، زبردست فضائی حملے کئے جارہے تھے اور اس طرح سرکاری افواج اور اتحادی فوج نے پیشرفت کرتے ہوئے باغی گروپس پر پے در پے حملے کئے جنہوں نے کل اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا۔ باغیوں اور اتحادی جہادیوں نے جس کی قیادت القاعدہ سے سابقہ طور پر ملحقہ فتح الشام فرنٹ نے اتوار کے روز سے اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا جس کا سلسلہ جوبار ڈسٹرکٹ سے شروع ہوا تھا اور بالآخر اباصید اسکوائر تک پیشرفت ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT