Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / مشرقی شامی علاقہ پر داعش کا کنٹرول

مشرقی شامی علاقہ پر داعش کا کنٹرول

بیروت ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے مشرقی شام میں شہر دیرزور کے قریب ایک علاقہ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے اور کلیدی اہمیت کے حامل فضائی اڈہ کی سمت پیشقدمی کا آغاز کردیا ہے۔ شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہیکہ ’’داعش نے دیرزور کے پڑوس میں واقع السینا پر کل شام قبضہ کرلیا اور ایرپورٹ کے قریب بشارالاسد کی فوج اور داعش جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے‘‘۔ حکومت کے زیرکنٹرول ضلع دیرزور میں باور کیا جاتا ہیکہ 2 لاکھ عام شہری پھنسے ہوئے ہیں جو مارچ 2014ء سے داعش کے محاصرہ میں زندگی گذار رہے ہیں۔ جہادیوں نے صوبہ کے تقریباً تمام علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے اور  وہاں سے حکومت کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT