Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مشرقی چین میں اسکول کے باب الداخلہ پر طاقتور دھماکہ ۔ 7 ہلاک ‘ 66 زخمی

مشرقی چین میں اسکول کے باب الداخلہ پر طاقتور دھماکہ ۔ 7 ہلاک ‘ 66 زخمی

بیجنگ 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی چین کے ایک کے جی اسکول کے باب الداخلہ پر آج ایک طاقتور دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک اور 66 دوسرے زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ شام 4.50 بجے اسکول کے باب الداخلہ پر ہوا جب بچے اسکول سے واپس ہو رہے تھے ۔ سرکاری زنہوا خبر رساں ادارے نے عہدیداروں کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ حکومت نے بتایا کہ دو افراد برسر موقع ہلاک ہوئے تھے جبکہ پانچ افراد دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکے ۔ زخمیوں میں 9 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ مہلوکین میں بچوں کی تعداد کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکہ کس شئے سے ہوا ہے ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں سارا اسکول دہل کر رہ گیا جبکہ اس وقت والدین اپنے بچوں کو اسکول سے لیجانے وہاں جمع ہوئے تھے ۔ تاہم گلوبل ٹائمز اور چائنا یوتھ ڈیلی نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ یہ دھماکہ ایک گیس سلینڈر کی وجہ سے ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT