Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مشرقی گوداری میں لاری اُلٹ گئی، 16 مزدور ہلاک

مشرقی گوداری میں لاری اُلٹ گئی، 16 مزدور ہلاک

ڈرائیور کے قابو کھودینے کے سبب حادثہ ، معائنہ کے بعدضلع کلکٹر کا بیان
راجمندری (اے پی ) ۔ 14 ستمبر ۔ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں صبح کی اولین ساعتوں میں تعمیری میٹریل سے لدے ٹرک کے اُلٹ جانے کے حادثہ میں کم از کم 16 مزدور ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے ۔ میٹریل کے نیچے دب جانے کے سبب ہلاکت واقع ہوئی جبکہ اس ٹرک میں 35 زرعی مزدور سوار تھے ، ضلع مشرقی گوداوری کے گنڈے پلی دیہات میں یہ واقع پیش آیا ۔ ضلع کلکٹر ارون کمار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ بتایا گیا کہ 16 مزدوروں کی نعشوں کو ابھی تک نکالا جاچکا ہے۔ یہ مزدور باغبانی کی غرض سے مغربی گوداوری سے ٹرک میں سوار ہوئے تھے ۔ تاہم زخمیوں کو راجمندری دواخانہ سے رجوع کردیا گیاہے ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور لاری پر قابو کھودینے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر دونوں مقام واقعہ سے فرار ہوچکے ہیں۔ تین مزدور مقام واقع سے غائب بتائے گئے ہیں۔ وزیر فینانس اے پی مدو کرشنم نائیڈو نے مقام حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثہ کوفی خاندان دو لاکھ ایکس گریشا کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو ، قائد اپوزیشن ریاستی اسمبلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر کئی قائدین نے مزدوروں کی حادثہ میں ہلاکت پر اظہار دکھ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT