Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / مشرقی یوکرین میں روسی سرگرمیاں امریکہ ۔ روس بہتر تعلقات میں مانع

مشرقی یوکرین میں روسی سرگرمیاں امریکہ ۔ روس بہتر تعلقات میں مانع

واشنگٹن ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج صدر یوکرین پیٹرو پورو شینکو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے انہیں واضح الفاظ میں یہ بتادیا کہ مشرقی یوکرین میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے روس ۔ امریکہ تعلقات میں بہتری پیدا نہیں ہورہی ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عبوری ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ ریکس ٹلرسن نے صدر پیٹرو کو فون کیا تھا اور اپنے حالیہ دورہ روس کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے روسی قیادت کو جو پیغام دیا ہے اس کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ضرور ہے لیکن خوشگوار تعلقات قائم ہونے میں مشرق یوکرین میں روس کی سرگرمیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹلرسن نے یوکرین کی مستقل اصلاحات کی جانب پیشرفت اور بدعنوانیوں کے خلاف لڑائی پر بھی زور دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT