Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مشرق وسطیٰ امن معاہدہ میں پیشرفت کی توقع نہیں : اوباما

مشرق وسطیٰ امن معاہدہ میں پیشرفت کی توقع نہیں : اوباما

بیونس آئرس ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ امن معاہدے سے متعلق اپنی صدارتی مدت ختم ہونے تک کسی نمایاں پیشرفت کی توقع نہیں کرتے ہیں۔البتہ انھوں نے تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی شانہ بشانہ دو ریاستوں میں امن سے رہ سکتے ہیں۔ وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں طلبہ اور اساتذہ کے ایک اجتماع میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ وہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT