Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / مشرق وسطیٰ میں زمینی افواج روانہ کرنے پر نااتفاقی

مشرق وسطیٰ میں زمینی افواج روانہ کرنے پر نااتفاقی

اٹلانٹا ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن امریکی صدارت کے امیدوار اس معاملہ میں متفق نہیں ہیں کہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں زمینی افواج روانہ کرنی چاہئے یا نہیں تاکہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے نبردآزما ہوسکیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلاری کلنٹن بھی اس معاملہ پر متفق نظر نہیں آتے۔ وجہ یہ بتائی جارہی ہیکہ جب فضائی حملوں سے کام چل سکتا ہے تو زمینی افواج مشرق وسطیٰ روانہ کرنے سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں پر قابو پا لیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ اس وقت دولت اسلامیہ میں بعض مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی یکے بعد دیگرے شامل ہورہے ہیں جن سے وہاں داخلی بے چینی کے علاوہ سیکوریٹی کے تحفظ کی فکر بھی پیدا ہوگئی ہے۔ لوئشیانہ کے ہندوستانی نژاد امریکی شہری اور گورنر بابی جندال بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں لیکن انہوں نے مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کے تعلق سے کوئی بیان نہیں دیا۔

TOPPOPULARRECENT