Monday , August 21 2017
Home / دنیا / مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کیلئے تہران نہیں سعودیہ ذمہ دار : ایران

مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کیلئے تہران نہیں سعودیہ ذمہ دار : ایران

تہران۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نہ کہ ایران مشرق وسطیٰ کو غیرمستحکم کررہا ہے، تہران میں آج عہدیدار نے یہ بات کہی اور ریاض کی طرف سے یہ دعوے مسترد کردیئے کہ ایران ’’سامراجی مملکت‘‘ کی طرح عمل کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افقام کی طرف سے یہ تبصرہ سعودی وزیرخارجہ عادل ال زبیر کی جانب سے گذشتہ روز اس الزام پر سامنے آیا ہیکہ ایران، شام، عراق، لبنان اور یمن کے امور میں دخل اندازی کررہا ہے۔ علاقہ کی غالب ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2011ء سے تلخ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT