Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کام کرنے ٹرمپ کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کام کرنے ٹرمپ کا اعلان

یروشلم ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منتخب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج عہد کیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کام کریں گے۔ اپنی انتخابی کامیابی کے بعد جاری کردہ بیان میں جو اسرائیل کے روزنامہ ہیوم میں شائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ امن معاہدہ ضروری ہے۔ امن کو فریقین پر دوسروں کی جانب سے مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ فی الحال فرانس ایک بین الاقوامی کانفرنس کیلئے زور دے رہا ہے تاکہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدہ طئے ہوسکے ۔ روس نے بھی دونوں فریقین کے مذاکرات کی میزبانی کا پیشکش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT